القدس کی حیثیت برقرار رکھی جائے پوپ،اردن میں ہمارا سفارتخانہ جلد دوبارہ کام شروع کر دیگا:اسرائیلی وزیراعظم آفس
ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے القدس کی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔فرانسس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل تلاش کیا جائے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا اردن میں ہمارا سفارتخانہ جلد دوبارہ کام شروع کر دیگا۔