نجی حج ٹور آپریٹرز کے کوٹہ میں کمی، حکومت نے ٹیکس دینے والوں سے زیادتی کی: شاہد رفیق
لاہور (سپیشل رپورٹر) حج آپریٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) پنجاب کے چیئرمین شاہد رفیق نے کہا ہے کہ وزارت حج و مذہبی امور نے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے کوٹے میں کمی کرکے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں اور کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے والوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ گزشتہ برس سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے حجاج کرام کی تعداد ایک لاکھ ساتھ ہزار تھی۔ لیکن وزارت مذہبی امور اتنے حجاج کرام کو خاطر خواہ سہولتیں پہنچانے سے قاصر رہی اب وزارت حج نے ایک لاکھ ساتھ ہزار کی بجائے ایک لاکھ بیس ہزار کا کوٹہ اپنے پاس رکھ لیا ہے۔