حکمرانوں کی میٹرو مارکہ گورننس نے عوام کو بے حال کردیا: مسرت جمشید چیمہ
لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ’’میٹرو مارکہ گورننس ‘‘ نے صوبے کی عوام کو بد حال کر دیا ہے ،ایک طرف حکمران اور ان کے حواری مال روڈ کے احتجاجی جلسے کو ناکام قرار دے رہے ہیںاور دوسری طرف انکے ایوانوں میں لرزہ بھی طاری ہے۔ بد قسمتی سے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کو وہ کردار ادا نہیں کرنے دیا گیا جو آئین میں درج ہے ۔ پنجاب کے حکمران بتا دیں ساڑھے چار سال میں عوام کی فلاح سے متعلق کونسی قانون سازی کی گئی اور اگر کوئی قانون بنا بھی ہے تو اس پر عملدرآمد ہی نہیں ہوا ۔