• news

پارلیمنٹ کے نام پر لٹیرے مقدس گائے بنے بیٹھے ہیں: قاری زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جو پارلیمنٹ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ نہ کرسکے اور پوری قوم کو دھوکہ دے وہ لعنت کے ہی قابل ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے نام پر بڑے بڑے لٹیرے اور کریمنل مقدس گائے بنے بیٹھے قومی خزانے ،اختیار اور اقتدار کے مرکز پرمسلط ہیں۔ وہ بچیوں اور بچوں کی جانوں کا تحفظ بھی نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے تقدس کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے آج تک اپنے اختیارات اور تنخواہیں بڑھانے ،اداروں کی تضحیک اور بدنامی کے سوا کیا کارنامہ کیا ہے قوم کے سامنے بیان فرمائیں۔ جب تک یہ کرپٹ سسٹم موجودرہے گا عوام سکھ کا سانس نہیں لے سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن