پولیس کی تنظیم نو کے بغیر انصاف کا حصول ناممکن ہے: آفتاب لودھی
لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ حصول انصاف ہر شہری کا حق ہے لیکن جہاں پولیس ہی انصاف کے حصول میں رکاوٹ ہو تو سانحہ قصور و ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ پولیس کی تنظیم نو کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔جس نظام میں اوپر سے لیکر نیچے تک کرپشن ہوگی وہاں غریب کو انصاف کیونکر مل سکتا ہے۔ سیاسی اور من پسند بھرتیاں فرسودہ نظام کو بدلنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔