• news

24 ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر 30 روزہ سیاحتی‘ 68 ممالک کو بزنس ویزا ملے گا

اسلام آباد (بی بی سی + نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی جس کے مطابق 68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزا دیا جائے گا۔ 24 دوست ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر 30 روزہ سیاحتی ویزا ملے گا۔ دوہری شہریت والوں کیلئے بھی پاکستان اوریجن کارڈ کی سہولت بحال کر دی گئی۔ بھارت اور افغانستان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی نہیں کی گئی۔جن ممالک کے سیاحوں کیلئے آمد پر ویزا کی سہولت دی گئی ہے‘ ان میں آسٹریلیا‘ بلجیم‘ کینیڈا‘ چین‘ ڈنمارک‘ فن لینڈ‘ فرانس‘ جرمنی‘ یونان‘ آئس لینڈ‘ اٹلی‘ جاپان‘ جنوبی کوریا‘ لگزمبرگ‘ ملائشیا‘ نیدر لینڈ‘ ناروے‘ پرتگال‘ سنگاپور‘ سپین‘ سویڈن‘ تھائی لینڈ‘ برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن