آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کریدی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دس دہشت گردوں کی سزائے موت اور مزید تین افراد کو دی گئی سزائے قید کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزاکی توثیق کی گئی ہے‘ وہ شہریوں اور فوجیوں کے قتل‘ قانون نافذ کرنے والے اور تعلیمی اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ سزائے موت پانے والے یہ دہشت گرد 41 سکیورٹی اہلکاروں کے قتل جبکہ دیگر 33 کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔ تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں اور ان دہشت گردوں کا کالعدم تنظیموں سے تعلق تھا۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں سمیع الرحمن‘ عظیم خان‘ ارشد بلال‘ انور علی‘ محمد علیم‘ فضل علیم‘ رسول محمد‘ سہیل احمد‘ نعمت اللہ اور رحمت علی شامل ہیں۔