• news

نثار سینئر پارٹی رہنما، پرویز رشید کو میڈیا پر بعض باتیں کہنے سے گریز کرنا چاہئے تھا، نواز شریف دونوں کو بلا کر معاملے کا فیصلہ کریں: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر ) وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدیدار، رہنما اور کارکن پارٹی منشور پر عملدرآمد اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی قیادت میں متفق اور متحد ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کے درمیان اختلافات کی موجودگی کسی جمہوری سیاسی جماعت کے لئے کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ پرویز رشید اور چودھری نثار کے درمیان حالیہ بیان بازی کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ چودھری نثار پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اوران کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ میرے ذاتی خیال میں پرویز رشید کو میڈیا پر بعض باتیں کہنے سے گریز کرنا چاہئے تھا۔ نواز شریف صاحب سے درخواست کروں گا کہ وہ دونوں پارٹی رہنمائوں کو ایک ساتھ بلا کر اس معاملے کا فیصلہ کریں۔ چودھری نثار 1980ء سے محمد نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ہیں اور ان کا شمار مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنمائوں میں ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن