نیب نے مونس الٰہی اور علیم خان سے آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ 23 جنوری تک طلب کر لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب لاہور نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی اور پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے آف شور کمپنیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نیب لاہور نے مونس الٰہی اور عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تمام ریکارڈ 23 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے گزشتہ روز مونس الٰہی اور عبدالعلیم خان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔