اداکارہ خوشبو پرفارمنس کے دوران گر کر زخمی
لاہور(کلچرل رپورٹر)ناموراداکارہ خوشبوپرفارمنس کے دوران گرکرزخمی ہوگئیں۔ وہ گزشتہ سے پیوستہ شب الفلاح تھیٹرمیںزیرنمائش ڈرامہ سالی نخرے والی میں ڈانس پرفارمنس پیش کررہی تھیں کہ ان کابیلنس برقرارنہ رہ سکااوروہ گرگئیں جس کے باعث ان کے چہرے پر چوٹیںآئیں ۔اداکارہ کوفوری طورپرمقامی ہسپتال لے جایاگیاجہاں چندگھنٹے بعدانہیں گھرشفٹ کر دیا گیا ۔ بتایاگیاہے کہ اب خوشبوکی صحت بہترہے ۔