فارغ اوقات میں پرانی غزلیں اور ادبی کتابیں پڑھنا بہترین مشغلہ ہے: لیلیٰ
لاہور(کلچرل رپورٹر )نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ فارغ اوقات میں پرانی غزلیں اور ادبی کتابیں پڑھنا میرا بہترین مشغلہ ہے ‘ شوبز کی دنیا میں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ‘یہ ایسا شعبہ ہے جہاں عروج کے دونوں میں آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں۔