• news

قومی جونیئرسنوکر چیمپئن شپ: دفاعی چیمپئن نسیم اختر نے جیت لی

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی بلیرڈز اینڈ سنوکر ہال میں دفاعی چیمپئن پنجاب کے محمد نسیم اختر نے پنجاب ہی کے محمد شہباز کو6-3سے شکست دے کر جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر21-سنوکر چیمپئن شپ 2018ء جیت لی ۔ اس طرح انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ۔ جونیئر انڈر18-چیمپئن شپ میں محمد عمر خان فاتح اورشیخ محمد مدثر رنرز اپ رہے، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ مہمان خصوصی تھے انہوں نے فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈی جی منصور احمدخان ، ڈپٹی ڈی جی آغا امجد اللہ ، ڈائریکٹر ای اینڈ سی محمد اعظم ڈار، پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ، سابق صدر پی بی ایس اے عالمگیر شیخ، جوبلی انشورنس کے ای وی پی فیاض احمد خان، جوائنٹ ای وی پی اعجاز محمود، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ، اسلام آباد بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا، سیکر ٹری جنرل محمد فہیم انور، پنجاب بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ایم بی غوری،آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم ایونٹ چیمپئن بابر مسیح بھی موجود تھے ۔ دونوں چیمپئن شپس کے ونر زکو ٹرافیوں کے علاوہ 50، 50ہزار روپے کیش ایوارڈ اور رنرز اپ کو25،25ہزار روپے کیش ایوارڈز دیئے گئے۔ انڈر21-چیمپئن شپ میںسب سے بڑی111 بریک کھیلنے پر 5ہزار روپے کیش ایوارڈ، جبکہ انڈر18-چیمپئن شپ میں سب سے بڑی65کی بریک کھیلنے پر5ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا۔ مجموعی طور پر دونوں چیمپئن شپس میں دو لاکھ 60ہزار روپے کے کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن