• news

مارننگ شوز میں ناچ گانا قصور جیسے واقعات کا سبب ‘ پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مارننگ شوز میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے پر پابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا اور مارننگ شوز میں ناچ گانے کو قصور جیسے واقعات کا سبب قرار دیتے ہوئے پابندی کی استدعا کی گئی ہے۔ رانا عظیم نے ایڈووکیٹ آفتاب احمد باجوہ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت ،پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست گزار کے وکیل کے مطابق مختلف پروگرامز میں کم عمر بچیوں میں ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں اور اسطرح کے پروگرامز کی وجہ سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے غیر اخلاقی ناچ گانوں سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں درخواستگزار کے وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا۔لہٰذا کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن