• news

ساہیوال: ڈی آئی جی جیل کی سرکاری گاڑی نے موٹر سائیکل سوار طالبعلم کو روند ڈالا

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال ملتان روڈ غربی بائی پاس پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر حسن کی سر کاری گاڑی نے مو ٹر سائیکل سوار طالب علم زوہیب اصغر کو کچل دیا جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ واقعات کے مطابق ملک مبشر حسن ساہیوال سینٹرل جیل میں چھاپہ مار کر دورہ کر نے کے بعد اپنی گاڑی میں ملتان جا رہے تھے کہ غر بی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں مو ٹر سائیکل سوار آگیا مو ٹر سائیکل تباہ ۔پولیس غلہ منڈی نے گا ڑی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا سر کاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن