عدم ثبوت پر نوابزادہ گزین مری رہا ‘لیگی حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے ختم ہوئی: گفتگو
سبی ( آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بمقام سبی کے جج محمد رفیق لانگو نے لیویز اہلکا روں کے مقد مہ قتل میں عدم ثبو ت کی بنا ء پر سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کو بری کر نے کے احکاما ت دے دیئے ،فیصلے کے بعد مری قبائل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی گزین مری کو جلوس کی شکل میں لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس تک لے جایا گیا ۔گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان اور مری قبیلہ کے سرکردہ شخصیت نوابزادہ میر گزین خان مری کے خلا ف کوہلو میں لیویز اہلکاروں کو قتل کر نے سے متعلق درج مقدمہ کی سما عت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بمقام سبی کے جج محمد رفیق لانگو کے رو برو ہو ئی تو عدالت نے مقد مہ میں نا مز د ملزم کو عدم ثبو ت کی بنا ء پر بر ی کر نے کے احکا ما ت صادر کئے۔ گزین خان مری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے آج عدالت نے مجھے ناجائز مقدمہ سے باعزت بری کردیا جس پر اللہ کا شکرگزر ہوں ،مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے ختم ہوئی ،آنیوالے دنوں میں سند ھ پنجاب بلوچستان سمیت ملک بھر سے لاپتہ ہونیوالے مری قبائل کے افراد کو منظر عام پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا ۔