تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میںہنگامہ کر کے وجود کااحساس دلایا
جمعہ کو بھی تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں ہنگامہ کر کے اپنے وجود کا احساس دلایا قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے مائیک نہ دینے پر ہنگامہ کردیا ۔پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے ایوان میں ایک مرتبہ پھر’’لعنت لعنت اور شیم شیم‘‘ کے نعرے لگا ئے گئے ۔ہنگامے کے پیش نظر ڈپٹی سپیکر مرتضٰے جاوید عباسی نے اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا۔پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے قومی اخبار میں ان کے حوالے عمران خان اور شیخ رشید پر لعنت بھیجنے کے حوالے سے شائع شدہ خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اخبار اس کی تردید جاری کرے وگرنہ اخبار کے خلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق لائی جائے گی۔ قومی اسمبلی کا جلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں معمول کی کاروائی کے دوران ایوان کی کاروائی ڈپٹی اسپیکر مرتضٰے جاوید عباسی چلا رہے تھے، نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے ان کے حوالے عمران خان اور شیخ رشید پر لعنت بھیجنے کے حوالے سے شائع شدہ خبر کی تردید کر دی ہماری جماعت نے ایسی تربیت نہیں کی کہ ہم کسی پر لعنت بھیجیں قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا فاٹا اصلاحات بل سینیٹ کو موصول ہو گیا ہے ۔ 23 جنوری منگل کو بل کی منظوری کا امکان ہے۔قومی اسمبلی میں ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اشفاق‘ منو بھائی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ‘ سپیکر سردار ایاز صادق نے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اشفاق‘ مصنف منو بھائی‘ ایف سی اہلکاروں اور کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وفاقی وزیر مولانا امیر زمان نے فاتحہ خوانی کروائی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ کم وبیش نصف گھنٹہ تک کیلئے بند کردیئے گئے،صحافیوں سمیت پارلیمنٹ ہا ئوس کے سٹاف کو روٹ لگا کر روک دیا گیا، وزیر اعظم کے نکلنے تک اندر والے اندر اور باھر والے باھر رہ گئے۔ پیپلزپارٹی نے پی آئی اے میں بڑی تعداد میں جاری پائلٹس کی بھرتیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعدار میں ہونے والی بھرتیاں سمجھ سے بالاتر ہیں ۔ جبکہ پی آئی اے کے پاس پہلے ہی پائلٹس کی ایک بڑی تعداد موجود ھے اور اسکے مقابلے میں جہاز کم ہیں ۔مزید بھرتیوں کے بوجھ سے پی آئی اے کے نقصانات میں مزید اضافہ ہو گا ۔