• news

بلوچستان میں 801 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں 801این جی اوز غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی قومی ایکشن پلان کے تحت تمام غیرسرکاری تنظیموں کے لیے رجسٹریشن کی تجدید ضروری قراردی گئی ہے اس سلسلے میں تمام مقامی و قومی اخبارات میں وقتاً فوقتاً اشتہارات بھی شائع کئے گئے تاکہ یہ تنظیمیں بروقت اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرواسکیں 1204رجسٹرڈ این جی اوز میں سے403 اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرواچکی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 801تنظیموں کی جانب سے تجدید نہ کروانے پر ان غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی 183 نئی تنظیموں نے اندراج کروایا ہے جس سے غیرسرکاری رجسٹرڈ تنظیموں کی کل تعداد پانچ سو چھیاسی 586 ہوگئی ہے تمام غیرسرکاری تنظیمیں جن کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے اب ان کی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی جاسکتی یہ تنظیمیں از سرنو سابقہ یا نئے ناموں کے ساتھ اپنی غیرسرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن آئین برائے رجسٹریشن رضا کار ادارہ ہائے سماجی بہبود مجریہ آرڈیننس 1961 ایکٹ کے تحت کرواسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن