• news

ٹیوٹا پنجاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند پیدا کر رہا ہے: بزنس مین کمیونٹی

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے 20 معروف صنعتکاروں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ کیا چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے صنعتکاروں کو ٹیوٹا کی تین سالہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی ضرورت کے مطابق نوجوانوںکو تربیت فراہم کررہے ہیں اور آپ سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہمارے پاس آوٹ کوکم از کم 25ہزار روپے ماہانہ پر تنخواہ دی جائے ۔اس موقع پر معروف صنعتکار وں میں میاں عبداللہ، نوید یوسف، سیٹھ اکبر، سید اکرم، علی معین، جاوید، حسنین، ہنر فاونڈیشن کی عائشہ احد اور دیگر نے ٹیوٹا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی صوبوں کو بھی ٹیوٹا پنجاب کی تقلید کرنی چاہیے۔ صنعتکاروں کا کہنا تھاکہ ٹیوٹا کی کارکردگی متاثر کن ہے جس نے ملک کے کئی ہزار بے روزگارنوجوانوں کو روزگار مہیا کیا۔ انہوں نے دوسرے صوبوں کو بھی ٹیوٹا پنجاب کی طرح نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے جدید ترین فنی اور ٹیکنکل کورسز کے اجراء کا مطالبہ کیا۔ صنعتکاروںنے ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے منسلک انسٹیٹوٹ کا دورہ بھی کیا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا کی تین سال پہلے جب انہوں نے چارج سنبھالا توبلڈنگ کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والے 200 کروڑ کے بجٹ کو نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ کیا اس سے پہلے یہ رقم صرف کالجوں کی تعمیر کے لئے استعمال ہوتی تھی۔ ٹیوٹا نے یہی رقم طلبا کی تعلیم پر استعمال کی اورایسے شارٹ کورسز کا اجراء کیا گیا جس سے نوجوانوں کو فوری روزگار میسر آنے لگا۔ٹیوٹا پنجاب 10 ہزار ملازمین کے ساتھ ٹیوٹا پاکستان کا چوتھا بڑا سرکاری ادارہ ہے۔ ٹیوٹا اب نہ صرف انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کی ڈیمانڈ کے مطابق بھی نوجوانوں کی تربیت کر رہا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے ان شعبوں میں سر فہرست آئی ٹی ، چائینیز لینگوئج ، ڈرائیونگ ، کال سنٹر، انگلش لینگوئج اینڈ گرومنگ، ہاسپیٹیلیٹی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن