• news

محکمہ لائیو سٹاک میں عملہ کی تیز تر ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک میں عملہ کی تیز تر ترقی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے محکمانہ کارکردگی میں بہتری اور افسران و عملہ کی شبانہ روز کاوشوں کے نتیجے میں ملنے والی کامیابیوں کے اعتراف میں تمام عملہ بشمول افسران کیلئے تیز تر ترقی کے یکساں مواقع فوری طور پر پیدا کرنے اور پروموشنز میں حائل دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے متعلقہ فوکل پرسن کو تین ہفتے کے اندر پالیسی اور رولز میں ضروری ترامیم اور دیگر اقدامات کا ٹاسک دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گریڈ 18اور19کی ترقی کے لیے مطلوبہ آسامیوں کی تعدادمیںبھی اضافہ ہوجائے گااور اس طرح محکمہ میں ترقیوں کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن