• news

احتجاج کی سیاست ترقی کے لئے زہر، آئندہ انتخابات میں ایسے عناصر کو پھر شکست ہو گی: شہباز شریف

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصرکو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ احتجاج اورانتشار کی سیاست ملک وقوم کی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے، دھرنوں کی سیاست کرنے والے میری نہیں بلکہ عوام کی ترقی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ عناصرموجودہ دورمیں ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں جبکہ دھرنا گروپ نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں عوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے۔ احتجاج کرنے والے عناصر نے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت نہیں کی اس لئے آج شرمسار ہیں۔ اگر احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہوتا جبکہ 2018ء کے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصرکوایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔ملاقات میں سندھ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنر سندھ نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوںکی مذمت کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنے والے لیڈر کاطرز عمل جمہوری روایات کے منافی ہے اوران عناصر نے پارلیمنٹ کے آئینی ادارے کی توہین کی ہے ۔یہ وہ عناصر ہیں جنہوںنے دھرنے دے کرملک و قوم کے مسائل میں ا ضافہ کیا ۔

شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن