بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیاں اپنی شکست خوردہ فوج کو تسلی دینے کیلئے ہیں: ضیاء الحق نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت کے صہیونی ملک اسرائیل سے دفاع اور دیگر معاہدوںنے پاکستان سے دشمنی کی کھل کر عکاسی کر دی ہے۔ ایک طرف بھارت ایل او سی پر فائرنگ سے ہمارے جوان شہید کر رہا ہے تو دوسری طرف دشمن ملک اسرائیل سے معاہدے کر کے پاکستان کو دبائو میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اتحاد امت پا کستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکیاں محض گیدڑ بھبھکیاں اور اپنی شکست خوردہ فوج کو تسلی دینے کیلئے ہیں۔