• news

کابل :انٹر نیشنل ہوٹل پر خودکش حملہ غیر ملکی اداکارہ سمیت 15 ہلاک متعدد یرغمال

کابل، ماسکو (اے ایف پی+ آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) کابل میں انٹرنیشنل لگژری ہوٹل انٹرکانٹی نینٹل پر خود کش حملے میں 15افراد مارے اور متعدد زخمی ہو گئے ، وزارت داخلہ اور افغان میڈیا کے مطابق حملہ پولیس نے علاقے کو گھیر لیا۔ دہشتگردوں نے کئی افراد کو یرغمال بنا لیا مقابلہ رات گئے جاری رہا۔ ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل ہورہاہے۔ یہ بات روسی وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی حصے میں داعش کا افغان ونگ قیادت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا صورتحال ممالک کو کمزور اور نوجوان نسل کو متاثر کر رہی ہے اور اس خطرے سے نمٹنا ہوگا جبکہ ایران نیو کلیر ڈیل امریکہ کے بغیر جاری نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کسی ایک فریق کی دستبرداری کی صورت میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا جبکہ امریکا کی دستبرداری سے ایران جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا تاہم ٹرمپ نے ڈیل میں موجود خامیاں دور کرنیکی بات کی اور یہ فیصلہ کن لمحہ ہے۔ ان افراد کو ہوٹل کی پہلی اور دوسری منزل پر نشانہ بنایا گیا افغان وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق ہوٹل پر حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہوٹش کے ایک حصے کو آگ لگا دی حملہ آوروں کی تعداد چار تھی جن میں ایک خود کش حملہ آور بھی شامل تھا۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی چوتھی منزل میں آگ بھڑک رہی ہے اور مہمان اپنی جانیں بچانے کیلئے دوسری منزل میں چھپے ہوئے ہیں ہوٹل میں موجود ایک اور مہمان نے ایف اے پی کو فون پر بتایا کہ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں سے درخواست کی ہے کہ اس سے پہلے کہ حملہ آور ان کے کمرے تک پہنچ کر انہیں ہلاک کر دیں انہیں کسی محفوظ مقام تک پہنچائیں مرنیوالوں میں پورن شار اولیویا نوا شامل حملہ آوروں کے پاس گرینڈ بھی تھے۔ کلیئرنس آپریشن میں افغان کمانڈوز شریک ہیں۔ پاکستان نے ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قبول نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن