میانوالی دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ 3 خواتین سمیت 4 افراد جا بحق
میانوالی (نامہ نگار) مخالفین کی فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 سالہ بچہ شہیر شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق علاقہ تبی سر کے گائوں روغان میں ملزم غفران نے دیرینہ تنازع پر فائرنگ کردی جس سے صابرہ گلاب، نسرین بیگم، ردا بی بی اور سجاد حیدر موقع پر دم توڑ گئے۔ دونوں فریقین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق قتل دیرینہ دشمنی پر ہوئے۔