قصور بار انتخابات: گنتی کے دوران تنازع، صدر کا فیصلہ پنجاب بار کونسل کرے گی‘فہد اکرم سیکرٹری منتخب
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار قصور کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدارت مرزا نسیم الحسن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر سردار فاخرعلی کے مابین مقابلہ ہوا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران تنازع کھڑا ہونے پر الیکشن کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد متفقہ طور پر طے پایا کہ جیتنے والے امیدوار کا فیصلہ پنجاب بار کونسل کرے گی جبکہ دیگر سیٹوں کا فیصلہ ہوگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار فہداکرم جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے‘ نائب صدر محمود عبداللہ میؤ‘ جوائنٹ سیکرٹری حافظ مہر ساجد محمود‘ فنانس سیکرٹری عدنان اشرف بلامقابلہ اور ایڈیٹر محمد رمضان منتخب ہوگئے۔