لاہور میں پولیس نے دوران تلاشی شہری کے سرعام کپڑے اتروا لیے‘ 4اہلکار معطل
لاہور (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں پولیس رسپانس یونٹ نے تلاشی کے دوران مظفر نامی شہری سے تلخ کلامی پرسرعام کپڑے اتروا کر نازیبا سلوک کیا۔ پولیس رویئے کیخلاف شہریوں کا احتجاج۔پولیس انسپکٹر ایوب نے نولکھا کے علاقہ میں دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مظفر کی قمیض اتروائی اور تلاشی لی۔اس موقع پر شہریوں کا پولیس روئیے کیخلاف احتجاج دیکھنے میں آیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ کے چار اہل کاروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔