نکیال سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے لائنس نائیک عادل شفیق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
مانسہرہ (این این آئی)نکیال سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے لائنس نائیک عادل شفیق کو گڑھی حبیب اﷲ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ شہید لائنس نائیک عادل شفیق 801 مجاہد بٹالین میں 10 سال قبل بھرتی ہوا تھا ¾8 ماہ قبل ان کی تعیناتی نکیال سیکٹر پر ہوئی۔ شہید عادل شفیق کے پسماندہ میں 2معصوم بچیاں اور بیوہ شامل ہیں ¾شہید عادل کے والد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، ان کا بیٹا بہادر سپاہی تھا جس نے قوم کی خاطر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہو ئے جام شہادت نوش کی اور پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔
سپردخاک