این اے 154میں ضمنی انتخابات الیکشن کمشن نے درجہ چہارم کی اسامیوں پر بھرتی روک دی
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں میں پنجاب حکومت کی جانب سے کالجز میں درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر بھرتی روک دی۔ پنجاب حکومت نے سات ماہ قبل 13 جولائی 2017ء کو ضلع بھر کے کالجز میں درجہ چہارم کی 40 آسامیوں کے انٹرویوز لئے تھے۔ گزشتہ روز ضلع بھر کے تمام کالج پرنسپلز سے امیدواروں کی تعیناتی آرڈرز پر دستخط کروا لئے جن کو ایک دو روز میں جاری کرنا تھا جس کے خلاف گورنمنٹ سید نصر الدین شاہ ڈگری کالج گوگڑاں کے پرنسپل نے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی جس پر ریٹرننگ آفیسر نے کارروائی کرتے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لودھراں قاسم رضا کو اپنے دفتر میں طلب کر لیا ۔ تحریری طور پر بھرتی کا عمل روکنے کے احکامات جاری کئے۔