• news

مرد خواتین اور خواتین مردوں کی مشابہت اختیار نہ کریں: امام کعبہ

مکہ مکرمہ(آن لائن)مسجد کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے واضح کیا ہے کہ شرم و حیا اسلامی اخلاق کا تاج ہے۔ مرد خواتین سے اور خواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں۔ ایک دوسرے کی مماثلت اور مشابہت بڑی برائی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امام کعبہ نے کہا کہ رسول کریم ؐ کی بعثت مبارکہ کا اہم مقصد اعلیٰ اخلاق کی تبلیغ تھا۔ایمان او رحسن اخلاق کا باہمی رشتہ چولی دامن والا ہے۔ اخلاق عالیہ کی بدولت انسان کی پاکیزہ پہچان مکمل ہوتی ہے۔ اخلاق سے اعمال نامہ بھاری ہوتا ہے۔ حیا اور ایمان کا ایک دوسرے سے اٹوٹ رشتہ ہے۔ حیا انبیاء اور پیغمبروں کا خاصا ہے۔ رسول ؐ کا ارشاد ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام حیا دار تھے۔ امام حرم نے بتایا کہ حیا رب کی صفت ہے۔ہر مسلمان اللہ سے حیا کرے۔ حیا یہ ہے کہ بندہ احکام ربی کی تعمیل میں ادنی ٰ فروگزاشت سے کام نہ لے۔ نعمتوں پر ہمیشہ شکر گزار رہے۔ رب کے منع کردہ امور سے کوسوں دور رہے۔

ای پیپر-دی نیشن