• news

اسلام آباد میں عازمین حج کی شکایات کے ازالہ کیلئے انکوائری سیل قائم کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور و بین الامذہبی ہم آہنگی نے عازمین حج کی شکایتوں کے ازالے اور فوری رجسٹریشن کی غرض سے حج انکوائری سیل قائم کردیا۔ عازمین حج 051 9216980; 051 9216981; 051 9216982; 0519205696 رہنمائی کیلئے مزکورہ فون نمبروں پر رابطہ کر کے حج سے متعلق فوری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ سرکاری سکیم حج درخواست دہندگان بنک میں جمع کئے گئے۔ درخواستوں کو وزارت کی ویب سائٹ http://inquiry.hajjinfo.org/. پر دیکھ سکتے ہیں۔عازمین حج کو حج درخواستوں کو آن لائن چیک اور غلطی کی صورت پر وزارت کو فوری آگاہ کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن