رحمن ملک کی طرف سے مشعال ریڈیو پر پابندی کا خیرمقدم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے راہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مشعال ریڈیو پر پابندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ مشعال ریڈیو کے پروگرام ملک کے مفادات کے خلاف تھے اور ریڈیو پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف تھا اور یہ ملک مخالف منصوبے کا حصہ ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے امریکہ میں پاکستان مخالف مہم پر بھی تشویش ظاہر کی جہاں ’’فری کراچی‘‘ کے نام سے پوسٹرز تقسیم کئے گئے اور ان کو لگایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جنیوا میں بھارتی سفارت خانہ ’’فری بلوچستان‘‘ کی مہم کے پیچھے ہے۔ رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر کو حکومت طلب کرے۔