• news

جھنگ: فیس بک پر لڑکی کی برہنہ تصویریں اپ لوڈ کرکے اسے بلیک میل کرنے والے کے خلاف مقدمہ

جھنگ (نامہ نگار) فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا کر لڑکی کی برہنہ تصویریں اپ لوڈ کر کے اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ قصبہ گڑھ مہاراجہ کے نزاکت عباس نے اپنی درخواست میں پولیس کو بتایا کہ سلمان حیدر نے مبینہ طور پر فیس بک کی جعلی آئی ڈی بنا کر اس کی بہن کی برہنہ تصویریں اپ لوڈ کر کے اسے بلیک میل کیا۔ وہ تصویریں علاقہ میں لوگوں کو دکھا کر انہیں بے عزت کرنے کی کوشش کی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن