83واں برلن انٹرنیشنل گرین ویک فیسٹیول عام افراد کیلئے کھول دیا گیا
برلن (این این آئی) جرمن دارالحکومت برلن میں 83ویں انٹرنیشنل گرین ویک کے دروازے عام افراد کے لیے کھول دئیے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ایگریکچرل ٹریڈ فیئر میں رواں برس دنیا کے 66 ممالک سے 1,660 نمائش کنندگان شریک ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ 10 روز تک جاری رہنے والے اس میلے کو چار لاکھ سے زائد افراد دیکھیں گے۔ رواں برس اس میلے میں جانوروں کی فلاح اور پودوں کی حفاظت مرکزی موضوعات ہیں۔