سیؤل: کمرہ نہ ملنے پر تیل چھڑک کر ہوٹل کو آگ لگا دی‘ 5 افراد ہلاک
سیؤل (اے ایف پی) شمالی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کے ایک موٹل میں آتشگیر مادے سے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4 جھلس گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 53 سالہ شخص نے دوسری منزل پر کمرہ نہ دینے پر منیجر سے جھگڑے کے بعد آگ لگائی۔ اسے پکڑ لیا گیا۔ اس نے 2 گیلن پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی پانچ افراد زندہ جل گئے۔