• news

سعودی عرب ، 24گھنٹے کے دوران 1011غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 1011غیر قانونی تارکین گرفتار کر لئے ہیں ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کو پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 1011غیرقانونی تارکین گرفتار کر لئے ،جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بعض گرفتار تارکین کفیل کے بغیر یہاں کام کر رہے تھے جبکہ دیگر ریڑھی پر سامان بیچ رہے تھے۔ سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے غیرقانونی تارکین کیخلاف مہم جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن