• news

داعش کو چند ہفتوں میں مکمل شکست ہوجائیگی: فرانسیسی صدر

پیرس(آن لائن)فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ داعش کو آئندہ چند ہفتوں کے دوران مکمل طور پر جنگی شکست ہو جائے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے فرانس کی فوجی صلاحیت میں اضافے کے لیے نئے منصوبے پیش کرتے ہوئے کہی۔ فرانس کے جنوبی بندرگاہی شہر ٹولاں میں ایک فوجی بحری جہاز پر خطاب کرتے ہوئے میکرون نے ان ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی کوششوں کے سبب داعش مکمل فوجی شکست کے بالکل قریب ہے۔ میکرون نے امید ظاہر کی کہ اب فرانس اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں استحکام کے لیے کوشش کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن