• news

پنجاب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں:رانا نثار راٹھ

رائیونڈ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کا قائدعمران خان جلسہ گاہ میں جلوہ گرہوتاہے تو ن لیگ والے کانپنے لگتے ہیں اور پنجاب حکومت کی درو دیوار ہلنے لگتی ہیں ،پنجاب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، کرپشن کے ناسور نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے 3 مرتبہ وزیر اعظم بن کربھی اقتدار کی ہوس ختم نہیں ہوئی وہ ان خیالات کا اظہارکار کنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی بجائے عوامی دولت لوٹ کرغیر ملکوں میں اثاثے بنانے والے اب تو ملک کی جان چھوڑدیں،اداروں کو نشانہ بنانے کی ن لیگ نے جو روایت ڈالی ہے آج اسکا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ ، کرپٹ حکمرانوں سے عوام آج نجات چاہتے ہیں،وقت آگیا ہے کہ سیاست اور کرپشن کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا کر دیا جائے،نواز شریف اپنا دفاع نہیں کر سکتے،نواو شریف کی یہ کوشش ہے کہ عوام انکا احتساب کریںآئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیںبلکہ آ ئین سے رد گر دانی اور فساد برپا کرنے کے مترادف ہے، مال روڈ کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے اور14بیگناہ شہیدوں کا حساب دینا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن