• news

بیت المال ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے اجلاس میں مستحق طالبعلموں کو مالی وظائف دینے کا بل منظور

فیروز والا (نامہ نگار) بیت المال ڈسٹرکت شیخوپورہ کا اجلاس چیئرمین فخر الحسن مون بھٹی کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں وائس چیئرمین محمد سلیم گجر ‘ دیگر ارکان رانا بابر علی ‘ شوکت علی اور عمران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وظائف حاصل کرنے والے مستحق طالب علموں کی مالی امداد دینے کے لئے بل پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا اور فوری طور پر انہیں مالی امداد کے لئے چیک جاری کرنے کے لئے احکامات جاری کئے۔ چیئرمین فخرالحسن مون بھٹی نے کمیٹی ارکان کو ہدایت کی کہ مستحق افراد کے کوائف جمع کرکے ان کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن