• news

ایک ارب20 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث سابق خاتون ڈپٹی سیکرٹری متروکہ بورڈ گرفتار

لاہور (نوائے وقت نیوز) نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کی سابق ڈپٹی سیکرٹری کوگرفتار کرلیا۔ نیب کے مطابق ملزمہ نے غیرقانونی طور پر 451 الاٹمنٹ لیٹر سائن کئے۔ شریک ملزمان چودھری ریاض اور سعید رحمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ نیب لاہور کے
مطابق ملزمان نے 2008ء سے 2012ء کے درمیان پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیں۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 1ارب 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ نیب لاہور کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن