• news

بزرگ پنشنر کے 2 بچوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا جائے‘ فیس سپریم کورٹ دے گی: چیف جسٹس

لاہور(آن لائن) سپریم کورٹ نے بزرگ پنشنرز کے دو بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دینے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔فاطمۃ الزہرہ اور امیر حمزہ کو پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلہ دلوانے کا حکم دیاگیا۔ بزرگ پنشنر ڈاکٹر عقیل احمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پنجاب حکومت نے میری پنشن جاری نہیں کی، پیسے نہ ملنے کی وجہ سے بیٹے اور بیٹی کی فیس نہیں دے سکا، حکومت پنشن جاری کردیتی توبچوں کووقت پر داخلہ مل جاتا، سال ہوگیا۔لیکن پنشن کاایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے بزرگ پنشنر کے دونوں بچوں کومیڈیکل کالج میں داخلے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ دونوں بچوں کی میڈیکل تعلیم کے اخراجات اٹھائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن