خواجہ آصف کی جدہ میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں)وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے اتوار کو جدہ میں او آئی سی وزراء خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ ریاض پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کے نتائج پر غور کیا گیا۔ وزراء خارجہ کے اجلاس سے قبل ’’یمن‘‘ کے حوالے سے تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یمن کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر بات کی گئی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ جدہ میں کئی مسلم ممالک کے وزراء خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔قبل ازیں ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے بھی کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، آج پھر کہتا ہوں لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں۔ نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پانامہ کیس کی حقیقت کو سمجھتے ہیں ایک سال پہلے بھی کہا تھا کہ لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے۔ آج پھر کہتا ہوں کہ لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں، پانامہ میں سینکڑوں نام تھے جنکی پروسیکیوشن منتظر ہیں۔