نئے چینی سفیر آج پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کو سی پیک پر بریفنگ دینگے
اسلام آباد (صباح نیوز‘ آن لائن) پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر یاﺅجنگ اقتصادی راہداری کے حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کو آج (پیر کو) بریفنگ دیں گے اجلاس میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے جاری منصوبوں خصوصاً مغربی روٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مشاہد حسین سید کی سربراہی میں منعقد ہوگا، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نئے تعینات چین کے سفیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہیں گے جبکہ خصوصی کمیٹی کے گذشتہ اجلاسوں میں دی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چینی سفیر