افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن میں صرف 9دن باقی رہ گئے
پشاور(اے این این) افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں 9 دن رہنے کے بعد افغان حکومت نے مزیدتوسیع کیلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ 19 لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں9دن رہنے کے بعد افغان حکومت نے مزیدتوسیع کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے جس پر وزارت سیفران نے کل 23جنوری کواجلاس طلب کرلیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ اور غیر ر جسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جنوری تک کی ہے جب کہ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی 30جنوری تک ہے جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائیگا۔واضح رہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی موسم سرما کے باعث عارضی طور پر بند ہے۔