• news

ٹرمپ کا دورہ برطانیہ، وزیر خارجہ بورس جانسن کا امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے کا مطالبہ

لندن (آن لائن) برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانیہ میں خوش آمدید کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ دورے کے خلاف مزاحمت کرنا ان کے ملک کے قومی مفاد کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ جانسن نے ریکس ٹیلرسن کا مذاکرات کے لئے برطانیہ میں استقبال کرنے سے ایک روز قبل کہا کہ ٹرمپ کے کسی بھی دورے کو ملتوی کرنا برطانیہ کے ’’واحد انتہائی غیر معمولی اقتصادی تعلق‘‘ کے خلاف ایک عمل ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی عظیم ترین اور طاقتور ترین جمہوریت اور ایک ایسے ملک کے منتخب صدر ہیں جو ہمارا قریب ترین اتحادی بھی ہے، یہ بات جانسن نے دی سنڈے ٹیلی گراف اخبار میں ایک مضمون میں تحریر کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن