• news

مردان: عاصمہ قتل کیس‘ جانچ پڑتال مکمل‘ تفتیش جاری‘ ضلع ناظم نے اجلاس طلب کرلیا

مردان (صباح نیوز+ این این آئی) عاصمہ زیادتی قتل کیس کے مجرمان کی گرفتاری میں پیش رفت سے آگاہی کے لئے آج (پیرکو) ضلعی ناظم نے اجلاس طلب کرلیا جب کہ پہلی مرتبہ مقامی جرگہ میں خاتون رکن کو شامل کیا گیا ہے ضلع مردان میں 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ مردان پولیس کا کہنا ہے کہ کیس پر مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے، کیس میںخاندانی تعلقات اور دشمنی کے پہلو پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب عاصمہ زیادتی کے بعد قتل کے معاملے پر مقامی جرگہ میں مزید 4 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن میں خاتون بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں معصوم بچی اسماء قتل کیس آٹھویں روز بھی قاتل گرفتار نہ ہو سکا، گرینڈ جرگہ کی جانب سے قاتل کی گرفتاری کیلئے انتظامیہ کو دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ اجلاس میںجر گہ ممبران کے علاوہ عمائدین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس تفتیش اور دیگر صورتحال کا بھی جا ئزہ لیا گیا دوسری جا نب ریجنل پولیس آفیسر کے دفتر میںکیس کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ڈی آئی جی نے پو لیس حکام کا تحقیقات مزید تیز کرکے قاتل کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

ای پیپر-دی نیشن