• news

ساہیوال،سیالکوٹ، بوریوالا، جڑانوالہ، حافظ آباد، تاندلیانوالہ میں3 لڑکیوں اور 3لڑکوںسے زیادتی

حافظ آباد/ ونیکے تارڑ/ سیالکوٹ/ تاندلیانوالہ/ ساہیوال/ بوریوالا/ جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے 3لڑکیوں اور3 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تاندلیانوالہ میں اوباش نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر لڑکی کے والد کو شدید نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ محلہ فرید گنج کی شاہدہ پروین اپنی ماں کو ملنے گئی تو پیچھے سے اسکے رشتہ دار عاطف عرف ببلو نے شاہدہ پروین کی12 سالہ لڑکی چاندنی سے زیادتی کی اور فحش تصاویر بناکرتصاویر فیس بک پر ڈالنے کا کہہ کربلیک میل کرتے 6/7ماہ تک زیادتی کرتا رہا ۔ حاملہ ہونے پر گھر والوں کو پتہ چل گیا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔ دریں اثناء بورے والا کی (م) سکنہ عارف والا رشتہ داروں سے ملنے فوارہ چوک میں 457 ای بی کو جانے کیلئے رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی کلیم اشرف سکنہ سیٹلائٹ ٹائون اس کا عزیز تھا ،گھر چھوڑنے کا کہہ کر مجاہد کالونی میں واقع مکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ 236گ ب کے جہانداد خان نے پولیس کو درخواست گزاری اسکے بیٹے علی احمد کو وقار اور ظفر ساکنان 236گ ب نے قریبی گائوں 235گ ب کماد میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ صدر کے علاقہ 60 گ ب اوباش نوجوان شہباز نے گلی میں کھیلتے ملز مزدور کے 5سالہ بیٹے محمد سعد ویران حویلی میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بچے کے شور پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ عارف علی کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے کارروائی شروع کر دی ۔ تاندلیانوالہ سے نامہ نگار اور نوائے وقت رپورٹ کے مطابق تھانہ باہلک کی حدود 606گ ب میں اوباش بہنوئی احمد حسن وٹو نے 12سالہ سالی صائمہ سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کر ڈالی۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا گزشتہ شب ملزم گھر میں دیوار پھلانگ کر آیا اور کمرے میں سوئی میری بیٹی صائمہ بی بی سے زیادتی کرنے لگا چیخ وپکار سن کر پہنچے تو دھمکیاں دیتا فرار ہو گیا۔ پولیس نے زیادتی کی بجائے کوشش کا مقدمہ درج کیاہے۔ تحصیل ہسپتال لایا گیا جہاں پر لڑکی سے میڈیکل میں زیادتی ثابت ہو گئی۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے گائوں گنہ میں گلی میں ظہیر عباس کا عزیز سات سالہ لڑکا مدثر گلی میں کھیل رہا تھا جسے اوباش ارسلان ڈیر ہ پر لے گیا جہاں ملزم نے اس سے زیادتی کرڈالی ۔مدثر کے شور پر محلہ دار اکٹھے ہوئے تو ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگیا ۔ بچہ ہسپتال داخل ‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔حافظ آباد اور ونیکے تارڑ سے نمائندہ نوائے وقت اور نامہ نگار کے مطابق استاد سمیت چارملزمان نے مبینہ طورپر گیارہویں کلاس کے طالبعلم سے اجتماعی زیادتی کرڈالی۔ تھانہ سٹی میں محلہ شیر پورہ کے سلیم نے الزام عائد کیا کہ اسکابیٹا عزیز سلیم جو گیارہویں کلاس کا طالبعلم ہے اسے ملزمان قاضی احمد کمال سکنہ محلہ مصری خان، حمزہ دھوتھڑ سکنہ شیر پورہ ، رائے محمودسکنہ علی پورروڈ اور رائے شعیب کھرل سکنہ علی پور روڈ گھر سے بلاکر قریبی کھیتوںمیں لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن