• news

بارسلونا میں ٹریفک حادثہ‘ وزیرآباد کے 2نوجوان جاں بحق

وزیرآباد (نامہ نگار) بیرون ملک دو پاکستانی نوجوان جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔ محلہ کانوانوالہ کے 25سالہ سیٹھ طارق روزگار کے سلسلہ میں سپین میں مقیم تھا جو اپنے تین پاکستانی دوستوں کے ہمراہ بارسلوناکے قریب سفر کر رہے تھے اچانک پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں گاڑی تباہ اور سیٹھ طارق اپنے دوست کے ہمراہ جان کی بازی ہار گیا ان کے ہمراہی دو دوست زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے جسد خاکی پاکستان واپس لانے کے لیے قانونی کاغذات مکمل کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن