نااہلی کا فیصلہ واپس لینے کا کہہ کر نوازشریف ججز کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں:فواد چودھری
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگاکہہ کر نواز شریف ججز کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف ذہنی طور پر آج بھی اسی حالت میں ہیں جیسے جسٹس ملک قیوم اور باقیوں کو ڈکٹیٹ کرتے تھے۔ فواد چودھری نے کہا نواز شریف بنیادی طور پر ایک فاشسٹ ہیں ان کی گزشتہ روز والی تقریر میں ان کی گفتار کے پیچھے چھپی آمرانہ شخصیت کا پول کھل گیا ہے۔ ان کے چہرے کے پیچھے ایک انتہائی منافق شخصیت پائی جاتی ہے۔