• news

زینب کیس‘ ملزم کی عدم گرفتاری تفتیشی ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: آئی جی کی طرف سے افسروں کی سرزنش

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس میں ملوث ملزم کی گرفتاری میں تاخیر تفتیشی ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ کیس کو جلد حل کرنے اور قاتل کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی رفتارکو مزید تیز کیا جائے جبکہ سائنسی بنیادوں پر جدید انوسٹی گیشن کے علاوہ روایتی طریقہ تفتیش پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی او قصور کے آفس میں زینب قتل کیس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جے آئی ٹی قصور کے سربراہ محمد ادریس، آر پی او شیخوپورہ، ذوالفقار حمید اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے افسروں اور اہلکاروں کی سرزنش کی۔

ای پیپر-دی نیشن