• news

سپریم کورٹ انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ (کل) منگل کو انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گی، مختلف افراد اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کریگا۔ بنچ کے دیگرارکان میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالااحسن شامل ہوں گے۔ اس کیس میں گزشتہ سماعت پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن