• news

پاکستان کے پہلے ماڈل ریلوے سٹیشن اوکاڑہ کا افتتاح آج ہوگا:ریاض الحق جج

اوکاڑہ( نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے اوکاڑہ میں 300ملین کی لاگت سے جدید ترین اور پاکستان کے پہلے ماڈل ریلوے سٹیشن کا افتتاح کریں گے اور یہاں ایک جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ با ت ایم این اے چودھری ریاض الحق جج نے اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری فیاض ظفر‘ چودھری ارشد اقبال بھی موجود تھے۔ چودھری ریاض الحق جج نے کہا میاں نواز شریف نے ایک ملاقات میں میری درخواست پر اس منصوبہ کو منظور کیا تھا اور انہوںنے کہا تھا میں جب بھی اوکاڑہ آتا ہوں تو یہاں کے عوام پہلے سے زیادہ پرجوش طریقے سے استقبال کرتے ہیں۔ آئی لو یو کا نعرہ بھی اوکاڑہ میں سب سے زیادہ بلند کیا جاتا ہے۔ اس ملاقات میں میاں نواز شریف نے کہا وزیر اعظم نواز شریف کا نعرہ بھی سب سے پہلے اوکاڑہ ہی میں بلند ہوا تھا جو بعدازاں حقیقت بن گیا۔ چودھری فیاض ظفر نے کہاکہ ہم میاںشہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اوکاڑہ میں اوور ہیڈ برج کے لئے کثیر فنڈنگ کی اور ہر ہفتہ بعد اس کے تکمیل کی رپورٹ طلب کرتے ہیں انشاء اللہ اوور ہیڈ برج بھی جلد ہی تکمیل پا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن